اکتوبر1951ء کو محب وطن وزیر اعظم لیاقت علی خان کو شہید کردیا گیا جس کی آج تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئی،رفیق لودھی

اتوار 18 اکتوبر 2020 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) مسلم لیگی رہنماء رفیق خان لودھی نے کہاہے کہ 16 اکتوبر1951ء کو محب وطن وزیر اعظم لیاقت علی خان کو شہید کردیا گیا جس کی آج تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئی، قائد ملت لیاقت علی خان کی برسی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفیق لودھی نے کہا کہ اسی طرح جنرل ضیاء الحق شہید‘12اکتوبر 1999ء کو نواز شریف کی منتخب حکومت کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی شہادت بھی تاریخ میں گم ہوگئی، انہوںنے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ ان فائلوں کو کھلوائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں ۔