&نواز شریف نے پاکستان دشمنی میں بھارت اور اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،سردار خادم حسین طاہر

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

م*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سردار خادم حسین طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان دشمنی میں بھارت اور اسرائیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے، گوجر انوالہ اپوزیشن کے سرکس سے نواز شریف کی تقریر ایک ہار ہوئے مایوس اور شکست خوردہ شخض کی تقریر تھی، جنرل ضیا الحق مرحوم، امر جنرل جیلانی کی گود میں بیٹھ کرسیاست میں قدم رکھنے والا اپنی اوقات بول بیٹھا ہے، ملک کے 22کروڑ عوام ایسے ملک دشمن کی خاطر پاک فوج کو نہیں چھوڑ سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے 22جوانوں نے مادر وطن پرجان قربان کی لیکن پھر بھی اپوزیشن پاک فوج پر بھوکتی رہی، ایک طرف جوانوں کے تابوت اٹھ رہے تھے تو دوسری طورف کرپٹ ٹولہ بھارت کی زبان بول رہا تھا،بھارتی میڈیا نے نواز شریف اور اپوزیشن کے جلسہ کو پاک فوج کے خلاف قرار دیا اس سے یہ بات ثابت ہوتی کہ بھارت نے نواز شریف پر بہت انوسٹمنٹ کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم نواز شریف کے کرتوت نہیں بھولی ہے عوام ان لیٹرو ں کے لیے کبھی باہر نہیں نکلیں گئے، انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے تمام ڈاکوں آج ایک پیج پر دکھائی دے رہے ہیں، اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے پاک افواج پر بھونک رہے ہے، جو کسی صورت قابل قبول اقدام نہیں ہے، ملک کے خلاف،پاک فوج کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گئے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بھی پاکستان کے ساتھ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، وہ ہمہ وقت کرایے پر دستیاب ہوتے ہیں، اور اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں، ان کے بڑوں نے قیام پاکستان کے وقت بھی ڈٹ کر مخالفت کی تھی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنا قبلہ درست کرئے ملک کے خلاف،پاک افواج کے خلاف سازشیں کرنے والے کسی صورت معافی کے لائق نہیں ہیں