د*منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس آج نکالا جائے گا

uجلوس کی قیادت نائب ناظم اعلی منہاج القرآن رفیق نجم کرینگے sسجے ہوئے اونٹ، گھوڑے، بگھیاں مشعل بردار جلوس کا حصہ ہونگے ذ*دودھ کی سبیلیں لگیں گی، تاجرپھولوں کی پتیوں سے شرکاء کا استقبال کرینگے sحافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، قیادت کرینگے

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:00

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس آج 19 اکتوبر پیر کو شام 6 بجے نکالا جائے گا، جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی انجینئر رفیق نجم، صدر لاہور حافظ غلام فرید،ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل کرینگے۔

عزیز بھٹی ٹاون سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے راستوں کو خوبصورت بینرز، جھنڈیوں، غباروں، اسم محمدن کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی۔ شہباز بھٹی، اسلم پرویز، حاجی محمد فرخ،حاجی ارشد و رہنما مرکزی قائد ین کا استقبال کرینگے۔

(جاری ہے)

مغلپورہ تاجر رہنما جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے جلوس کا استقبال کرینگے۔

منہاج نعت کونسل کے نعت خوان دف پر آمد مصطفی کی نسبت سے کلام پڑھیں گے۔ درود و سلام کی صدائوں میں نکالے جانیوالے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹ، بگھیوں، گھوڑوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی جلوس میں خصوصی شرکت کرینگے۔

حفیظ اللہ جاوید، ثناء اللہ خان، حاجی ارشد، پیر سید انعام اللہ گیلانی، چوہدری اسلم، صدر انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ،، جنرل سیکرٹری پیر سید گلزار شاہ کاظمی سمیت اہم رہنما جلوس میں شرکت کرینگے۔مشعل بردار جلوس کا آغاز مغل پورہ چوک سے ہو گا، جلوس شالیمار لنک روڈ، شالامار چوک سے گزرتا ہوا معروف روحانی شخصیت حاجی غلام حید ر ضیائی کی رہائش گاہ باغبانپورہ میں اختتام پذیر ہوگا