Live Updates

w اتحادی حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:سمیرا ساہی

اتوار 18 اکتوبر 2020 23:05

ؒلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ اتحادی حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مو جودہ اتحادی حکومت نے عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دیگر موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ہے، ملکی ادارو ں ?پر تنقید کر کے اپوز یشن جماعتیں اپنا قد کسی صور ت نہیں بڑھا سکتیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تنقید کی پرواہ نہیں، اتحادی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پہلی حکومت ہے جہاں عوام اور ان کے لیڈروں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوز یشن جماعتو ں کے قا ئد ین نے لو ٹ مار نہ کی ہو تی تو گیارہ جماعتو ں کو مل کرایک سٹیڈیم نہ بھر نا پڑ تا۔ انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ملک اور قوم کی بجائے اپنی کرپشن بچانے کی زیادہ فکر ہے اگر آ ج پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو این آر او مل جائے تو ملک میں صرف اپوز یشن جماعت مو لانا فضل الرحمن کی رہ جائے گی۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں اپوز یشن جماعتو ں کچھ بھی کر لیں نہ ان کواین آر او ملے گا نہ ڈیل یا ڈھیل ہو گی، احتساب کے معاملے پر کسی کورعا یت نہیں ملے گی۔

ٴْ۴ 18-10-20/--22 #h# نوازشریف کی گوجرانوالہ جلسہ میں کی گئی تقریر اپنی جماعت پر ہی خود کش حملہ ثابت ہوئی ‘ہمایوں اختر خان #/h# لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی گوجرانوالہ جلسہ میں کی گئی تقریر اپنی جماعت پر ہی خود کش حملہ ثابت ہوئی ہے ، نواز شریف 11جماعتوں کے بل بوتے پر جونتائج حاصل کرناچاہتے ہیں اس میں انہیں کبھی کامیابی نہیں ہو گی ،مقررہ وقت پر عوام کی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے آئندہ کون حکومت بنائے گا اس لئے اپوزیشن وقت سے پہلے خودکو ہلکان نہ کرے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این ای131کے سینئر اکابرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رہنمائوں نے حلقے سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حکومت خود تسلیم کر رہی ہے کہ مہنگائی ہے اور اس کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ، مسلم لیگ (ن) آنے والی حکومت کیلئے ایک منصوبہ بندی کے تحت مسائل کے انبار چھوڑکرگئی جس میں روپے کو اوور ویلیو رکھنا سر فہرست تھا ۔

اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کے باوجود معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے پر اعدادوشمارکے ساتھ بات کر لے انہیں حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ سیاست اور احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس کی آڑ میں قومی سلامتی کے ادارے پر حملے نا قابل قبول ہیں اور عوام کی جانب سے اس پر شدید رد عمل سامنے آرہا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات