عالمی ادار? صحت انٹی وائرل دوا ریمڈیسیور سے متعلق پالیسی رہنمائی جاری کرے گا

پیر 19 اکتوبر 2020 10:30

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2020ء) : عالمی ادار? صحت نے کہا ہے کہ وہ انٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کے استعمال سے متعلق کئی ہفتوں میں پالیسی رہنمائی جاری کرے گا۔ اس دوا کو کئی ممالک میں کووِڈ 19 کے علاج کی غرض سے ہنگامی استعمال کیلئے دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادار? صحت نے اپنے اشتراک سے ہونے والی طبّی آزمائش کے عبوری نتائج جمعرات کے روز جاری کیے تھے جن سے معلوم ہوا ہے کہ کووِڈ 19 سے ہلاکت کی روکتھام یا ہسپتال میں قیام کا وقت کم کرنے کیلئے بظاہر ریمڈیسیور بہت کم یا کوئی اثر نہیں کرتی۔

مذکورہ طبّی آزمائش 30 ممالک میں 400 سے زیادہ ہسپتالوں میں کی گئی۔ عالمی ادار? صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبریسس نے جمعہ کے روز ایک اخباری کانفرنس میں مزید تفصیلات فراہم کیں۔ اٴْنہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مکمل نتائج بہت جلد شائع کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :