سونیا حسین نے اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیا

پیر 19 اکتوبر 2020 10:30

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2020ء): اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینل بنانے کا مقصد شائقین کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے۔ انہوں نے اپنے چینل پر ڈرامہ سیریل’’ سراب‘‘ کے چند پردے کے پیچھے کے مناظرشیئر کیے اوربتایا کہ سراب میں کام کرنے کی وجہ اس کا منفرد سکرپٹ اور کہانی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیٹ پر موجودسمیع خان سے ڈرامے کا حصہ بننے بارے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ شاہد ا?فریدی کے لوگوں کو چھکے پسند ہیں اسی طرح شائقین ان کو بھی ایسے ہی کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں جیسا کہ ان کاڈرامہ سیریل سراب میں ہے۔ یاد رہے کہ سونیا حسین سے قبل صبا قمر، منیب بٹ، ہانیہ عامر، اریج فاطمہ، زاہد احمد، جگن کاظم اور دیگر کئی نے اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے۔