ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے، ترک صدر

پیر 19 اکتوبر 2020 10:30

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2020ء) : ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

صدر اردوان نے ٹویٹر پیغام میں آذربائیجان کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ترکی کے قلبی دوست اور برادر ملک آذربائیجان کو 18 اکتوبر یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ’واحد ملت دو حکومتوں‘ کے نقطہ نظر سے ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا اور وطن کی خاطر ان کی جدوجہد کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔صدر اردوان نے ٹویٹ میں صدر الہام علیوف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :