دبئی میں شادی اور دیگر تقریبات کی اجازتدینے کا فیصلہ

پیر 19 اکتوبر 2020 10:30

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2020ء) : دبئی میں حکا م نے شادی اور دیگر سماجی تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ دبئی میں قدرتی ا?فات کو منظم کرنے والی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے اس پر عمل درا?مد 22 اکتوبر سے ہوگا۔ الامارات الیوم کے مطابق دبئی حکام نے یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کی سفارشات پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

قدرتی ا?فات اور بحرانوں کو منظم کرنے والی اعلی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ دبئی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ضوابط کی سختی سے پابندی کریں گے۔

دبئی حکام نے ہوٹلوں اور شادی ہالز میں سماجی تقریبات اور شادی کے پروگرام منعقد کرنے کے لیے شرائط مقرر کی ہیں جن کے مطابق شادی ہال میں 200 سے زیادہ افراد نہ ہوں، گھروں اور خیموں میں منعقدہ تقریبات میں جگہ کی گنجائش سے 30 سے زیادہ افراد نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :