کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے قبل آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا

سندھ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کو بتایا کہ آج صبح 4 بجے رینجرز نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا اور زبردستی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کروائے گئے۔ سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 اکتوبر 2020 11:03

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے قبل آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء) کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر بتایا تاہم سندھ حکومت نے اس گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کو بتایا ہے کہ آج صبح 4 بجے رینجرز نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا،انہیں سیکٹر کمانڈر آفس لایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے سے ہی موجود تھے۔

یہاں پر آئی جی سندھ کو کیپٹن (ر) سفدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے سیاسی نعرے لگوادیئے۔ اتوارکوپی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن(ر)صفدر نے مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے۔

اس موقع پرمیڈیا سے غیرسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہاکہ کہا کہ پی ڈی ایم عوامی جذبات کی ترجمانی کررہی ہے، حکومت گوجرنوالہ جلسے سے ہل چکی ہے۔ عمران کہتے ہیں گھبرانا نہیں مگر صرف عوام کی تکلیفیں دیکھ کر گھبراتے ہیں، عوام کو فاقے کرتا دیکھ کرہمارے دل گھبرارہے ہیں، عمران خان کو اپنی ترجیحات بدلنا ہوں گی، ہماری تحریک ووٹ کوعزت دلانے تک جاری رہے گی ، ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا ، کراچی کے عوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔قائد اعظم کے مزار پر حاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی ۔