مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں

آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں اپنے سینئر اہلکاروں کے ساتھ شریک رہے، اغوا وغیرہ کی کہانی مریم بی بی کی تسلی کے لئے ہے۔ سینئر صحافی کامران خان کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 اکتوبر 2020 11:13

مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء) کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر بتایا تاہم سندھ حکومت نے اس گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی جی سندھ کو اغوا کر کے زبردستی کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے احکامات جاری کروائے گئے۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اندرونی کھیل شروع ہو گیا ہے۔مریم بی بی آئندہ سندھ آنے کی دعوت سوچ کر قبول فرمائیں ۔کامران خان کا مزید کہنا ہے کہ ناقابل تردید زرائع بتاتے ہیں کہ آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں اپنے سینئر اہلکاروں کے ساتھ شریک رہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کے اغوا وغیرہ کی کہانی مریم بی بی کی تسلی کے لئے ہے۔
۔یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے سیاسی نعرے لگوادیئے۔ اتوارکوپی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن(ر)صفدر نے مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے۔

ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔ پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے ، جب کہ نوازشریف کے داماد محمد صفدر اعوان کو مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنان نامزد ہیں۔