شہری سندھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے لے کر مقامی نوجوانوں کے لیئے سرکاری نوکریوں میں رکاوٹ ہونا استحصال ہے

سابق حق پرست چیرمین وسطی ریحان ہاشمی کی اہل محلہ نورانی کمیٹی، قصبہ محلہ کمیٹی، فاطمہ جناح محلہ کمیٹی کے ہمراہ علاقائ پارکوں میں دو ہزار پودے لگانے کی مہم کا آغاز

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 11:28

شہری سندھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے لے کر مقامی نوجوانوں کے لیئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،مہوش ظفر) شہری سندھ میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے لے کر مقامی نوجوانوں کے لیئے سرکاری نوکریوں میں رکاوٹ ہونا استحصال ہے ـ سابق حق پرست چیرمین وسطی ریحان ہاشمی کی اہل محلہ نورانی کمیٹی، قصبہ محلہ کمیٹی، فاطمہ جناح محلہ کمیٹی کے ہمراہ علاقائ پارکوں میں دو ہزار پودے لگانے کی مہم کا آغاز ـ اس موقع پر پی ٹی آئ کے ممبر قومی اسمبلی نجیب ہارون، سابق یوسی چیرمین مشتاق محلہ کمیٹیوں کے عہدیدار قادری برادران و دیگر بھی شریک تھے ـ کراچی کے مقامی لوگوں کو سزا دینے کے لیئے صوبائ حکومت کی جانب سے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی ہرسطح پرمزمت کرنی ہوگی ـ معزور بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے کو دو ماہ بیت گئے تمام ادارے ایک چھتری تلے موجود ہیں جس میں بلڈنگ کنٹرول ، ماسٹر پلان، سیورج و پانی، سالڈ ویسٹ ڈی ایم.سی، ڈی سے افس و دیگر ،مگر حالات مزید خرابی کی طرف گامزن ہیں ـ وفاقی حکومتی پیکج سے معاملات ممکنہ طور پر کچھ بہتر ہونگے ـ اٹھارویں ترمیم یوسی کی سطح پر اختیارات کی منتقلی کی متقاضی تھی مگر اس میں بھی ڈنڈی مار دی گئ ـ ملک کو استحکام کی ضرورت ہے جبکہ کچھ سیاسی بازیگر اج کل پنجاب اورسندھ میں سیاسی بازیگری کر رہے ہیں، عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں ـ