نواز شریف کی فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش

رشوت دینے میں ناکام پر نواز شریف کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوئی،کوئی پوچھے کے نواز شریف کی فوجی افسران سے لڑائی کیوں ہوئی تھی۔ سابق وزیر اعجاز الحق کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 اکتوبر 2020 12:25

نواز شریف کی فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء) سابق وزیر اعجاز الحق نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ضیاءالحق گروپ کے رہنما اعجاز الحق نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔لاہور میں منعقدہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پوچھنا چاہتی ہے کہ نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔

نواز شریف وہ شخص ہے جس نے فوجی افسروں کو رشوت دینے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جس کے بعد ان کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جنرل وحید کاکڑ، جنرل پرویز مشرف سے بھی نواز شریف کی لڑائی ہوئی۔

(جاری ہے)

کوئی یہ سوال پوچھے کہ آخر کیوں فوج کے اعلی افسران سے نواز شریف کی لڑائی ہوئی۔نواز شریف کی اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک ادارہ ہے جس کے پیچھے پاکستان کے 22 کروڑ عوام ہیں اور وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے کسی بھی تقریر میں ایک بار بھی شہباز شریف کا ذکر نہیں کیا۔پیپلز پارٹی ن لیگ اور شرئف فیمہی کو ایشا چکمہ دے گی کہ انہیں احساس تک نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں جلسے کیے جا رہے ہیں۔گجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا،اس دوران انہوں نے اداروں کے سربراہان پر الزامات بھی عائد کیے۔نواز شریف اس سے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے 2014 میں دھرنے کے دوران مجھے استفعیٰ دینے کے لیے کہا تھا۔