پنجاب فٹ بال ٹیم 24 رکنی دستہ کا اعلان

پیر 19 اکتوبر 2020 15:07

پنجاب فٹ بال ٹیم 24 رکنی دستہ کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پنجاب فٹ بال ٹیم کے 24 رکنی دستہ کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین شوکت نے ٹیم کے 24 رکنی دستہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دستہ پانچ آفیشلز اور 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، توقیر الحسن (فیصل آباد) اور علی عمران (ٹوبہ ٹیک سنگھ) ٹیم کے بالترتیب کپتان اور نائب کپتان ہونگے۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں وقار خالد ، نعمان شکیل، عابد حسین، طلحہ طاہر، عامر سہیل، ذیشان رسول، محمد زبیر، نورالسلام، امام ربانی، عبدالرحمن، رفاب علی، محمد عباس، اسامہ شہزاد، نصیب اللہ، علی رضا، سیمان قصیر اور منیب بھٹی شامل ہیں، ٹیم کے ہمراہ آصف اقبال خاکوانی ٹیم منیجر، فرخ نواز گل اسسٹنٹ منیجر، ہارون یوسف ہیڈ کوچ اور محمد سرفراز اسسٹنٹ کوچ ہونگے جبکہ افضل ڈوگر فزیو کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پنجاب کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ کا آغاز 22 اکتوبر کو کرے گی۔

متعلقہ عنوان :