افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے ،12افراد ہلاک، 100زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام

پیر اکتوبر 16:09

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے ،12افراد ہلاک، 100زخمی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور خواتین، شہدا و معذور کی وزارت کے سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔