محکمہ زراعت میں 11 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کاانکشاف

پیر 19 اکتوبر 2020 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) محکمہ زراعت پنجاب میں 11 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کاانکشاف ہوا ۔محکمہ زراعت میں 34 ہزار سے زائد آسامیاں موجود ہیں جن میں سے 11 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں ۔محکمہ زراعت میں 1 ہزار سے زائد گزیٹڈ اور 9 ہزار 151 سے زائد نان گزیٹڈ آسامیاں خالی ہیں ۔محکمہ زراعت کے سی پیک سیل میں 9 اسامیاں خالی ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ملتان میں 535 پوسٹیں خالی ہیں ۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں زراعت کے ریسرچ ونگ میں ایک ہزار سے زائد خالی آسامیاں ہیں ۔ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں 9 سو سے زائد اسامیاں خالی ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے وزیر اعلی کے مشیر برائے معیشت ڈاکٹر سلمان شاہ اس حوالے سے بریف کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نئی بھرتیوں پر پابندی کے باعث محکمہ زراعت نے یہ آسامیاں خالی رہ جانے کا شکوہ بھی کیا ہے۔