کیپٹن صفدر کو سمن جاری کئے جاتے وہ خود پیش ہوجاتے، عوام الناس کو سوچنا چاہیے کہ جمہوری لوگ کتنے کمزور ہیں، نہال ہاشمی

آئی سندھ سے متعلق خبریں چل رہی ہیں، اس پر سندھ حکومت ہی موقف دے سکتی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سندھ حکومت کتنی بے بس ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 19 اکتوبر 2020 17:17

کیپٹن صفدر کو سمن جاری کئے جاتے وہ خود پیش ہوجاتے، عوام الناس کو سوچنا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کو سمن جاری کئے جاتے وہ خود پیش ہوجاتے، عوام الناس کو سوچنا چاہیے کہ جمہوری لوگ کتنے کمزور ہیں۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ یہ کوئی دہشت گردی اور قتل کا معاملہ نہیں ہے، کیپٹن صفدر کو سمن جاری کئے جاتے وہ خود پیش ہوجاتے۔

میں سمجھتا ہوں عوام الناس کو سوچنا چاہیے کہ جمہوری لوگ کتنے کمزور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب وفاقی حکومت کو عوام کو جواب دہ ہونا ہوگا، آپ کام تھا مہنگائی بے روزگاری ختم کرنا ناکہ چادر چار یواری کو پامال کرنا، آئی سندھ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں، اس پر سندھ حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ سندھ حکومت کتنی بے بس ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام تو سندھ حکومت سے پوچھے گی اور سندھ حکومت اپنے ماتحت اداروں سے پوچھے گی کیا ہورہا ہے، اب ماتحت ادارے حکومت کے انڈر نہیں ہیں تو آپ خود سمجھ لیں کہ کس کی گورننس ہے، کیا گورننس ہے اور کون گورننس کرررہا ہے۔