آصف زر داری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطہ ،

رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 19 اکتوبر 2020 17:40

آصف زر داری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطہ ،
اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔صدر زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔