ووٹ چور حکومت کے ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے، امیر مقام

کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم کے خلاف حکومت کی سازش ہے، بیان

پیر 19 اکتوبر 2020 17:40

ووٹ چور حکومت کے ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے، امیر مقام
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت کے ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم کے خلاف حکومت کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران نیازی ٹولے کے ہوش اٴْڑا دئیے ہیں، پارٹی نائب صدر کے کمرے کا دروازہ توڑنا فسطائیت، ا?مریت، غنڈہ گردی کی انتہاء ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ سندھ حکومت نے کہہ دیا ہے کہ گرفتاری اٴْن کے حکم پر نہیں ہوئی، شہباز شریف کو گرفتار کر کے سلیکٹڈ حکومت پہلے ہی بوکھلاہٹ ظاہرکرچکی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری افسوسناک ہے، یہ اچھی روایت نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ گھر جاتی حکومت خود کو بچانے کے لیے اقتدار کی طاقت کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے، مقدمے، گرفتاریاں، خوف اور دھمکیاں پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے۔