رحیم یارخان،سکول میں تاخیر سے آنیوالی طالبات کو مرغا بنادیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ذمہ دار ٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم

پیر 19 اکتوبر 2020 17:40

رحیم یارخان،سکول میں تاخیر سے آنیوالی طالبات کو مرغا بنادیا گیا
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) رحیم یارخان کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول رکن پور میں تاخیر سے آنیوالی طالبات کو مرغا بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تصاویر وائرل ہونے پر سخت برہمی کا اظہارکیا اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ذمہ دار ٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچیوں سے نارواسلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔