پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پیر 19 اکتوبر 2020 17:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے قراة العین شعیب دختر محمد شعیب یٰسین کوفارمیسی(فارماسوٹیکس) کے مضمون میں ان کے’بی ایس قسم IIکی منتخب ادویہ کے نینوسپونجز کی تشکیل ، اوصاف اور دواسازی کی خصوصیات پر ان کے اثرات کی تحقیق ‘ کے موضوع پر،راحیلہ اشرف دختر محمد شریف کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’پاکستانی آبادی میں موروثی شب کوری کی جینیاتی بنیاد ‘ کے موضوع پراورمحمد حفیظ ولد محمد طفیل کوفارمیسی (فارماسوٹیکس) کے مضمون میں ان کے’ادویہ کے پتر اور اجازت کے برخلاف استعمال کا بچوں کی صحت ، اور سب سے زیادہ مستعمل غیر پتری دوائی کا ماخذی فارمیکو کنٹیکٹس پر اثر ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :