حلقہ ایک کوٹلہ کی 9یونین کونسلز کی عوام نے ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کی جانب سے دیئے جانیوالے بیان کو مسترد کردیا

الیکشن میں کھڑا ہونا ہر کسی کا جمہوری عمل ہے جس نے علاقے میں کام کئے ووٹ اُسی کو ہی ملیں گے ،عوام

پیر 19 اکتوبر 2020 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) حلقہ ایک کوٹلہ کی 9یونین کونسلز کی عوام نے گزشتہ روز ممبر کشمیر کونسل کی جانب سے دیے جانے والے بیان کو مسترد کردیا عوام کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کھڑا ہونا ہر کسی کا جمہوری عمل ہے جس نے علاقے میں کام کئے ہیں ووٹ اُسی کو ہی ملیں گے ، یہ الگ بات ہے کہ 2016ء کے الیکشن میں میر محمد یونس نے عوام سے سینکڑوں وعدے کئے تھے جو 5سال ہونے کو ہیں ، جو نہ پورے ہوئے ہیں اور نہ ہی اُن کی صورت دیکھنے کو ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک کوٹلہ کی 9یونین کونسلز کی عوام نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیاجس میں گزشتہ رو ز ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس کی جانب سے دعوہ کیا گیا تھا کہ میں الیکشن میں حلقہ ایک کوٹلہ کی 9یونین کونسلز کی عوام کی حمایت سے کھڑا ہورہا ہوں،عوام کے اسرار پر سیاست میں آنا پڑا ہے جس کو 9یونین کونسلز کی عوام نے مشترکہ طور پر بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر کسی کا جمہوری عمل ہے ، مگر علاقے میں جنہوں نے کام کیا ہے ووٹ اُنہی کو ملیں گے ، 2016ء کے الیکشن کی مہم کے دوران حلقہ ایک کوٹلہ میں میر یونس نے عوام سے سینکڑوں وعدے کئے جن کا پورا ہونا ایک خواب بن کر رہ گیا، 5سال پورے ہونے کو ہیں مگر اُن کے وعدے کبھی پورے نہیں ہوئے ، میر یونس ایک بزنس مین ہیں ،سیاست کی الف ب کا بھی اُنہیں علم نہیں ہیں وہ ہر چیز اپنی بزنس کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ الیکشن میں کھڑے ہونا اُن کا بنیادی حق ہے مگر جو شخص اپنی گھر کے پولنگ اسٹیشن سے شکست کھاچکا ہو تو9دیگر یونینز سے کیسے امید کی جاسکتی ہی ۔