بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف شنیرا اکرم کی منفرد مہم

پیر 19 اکتوبر 2020 17:56

بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف شنیرا اکرم کی منفرد مہم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بچوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کیخلاف آسٹریلوی مہم پالشڈ مین کے پلیٹ فام سے اپنا کردارادا کررہی ہیں۔شنیرا اکرم کی اس مہم میں پاکستان کی نامور اسپورٹس اور شوبز شخصیات بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں، وسیم اکرم سمیت پاکستان کی دیگر نامور شخصیات، کھلاڑیوں اور فنکاروں نے اپنے ناخن پینٹ کرکے معصوم بچوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ کے ذریعے ملک بھر میں مردوں کے نرم تصور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر شعور کو فروغ دینا ہے۔نیرا اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا میں پالشڈ مین نامی تنظیم کی مہم سالہا سال سے چل رہی ہے جبکہ آج کل پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات عروج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کو عالمی مہم کا حصہ بنا رہے ہیں جو ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف ہے ہمیں امید ہے کہ یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔