ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 18:18

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری     3منشیات فروش گرفتار30لیٹر شراب برآمد ، مقدمات درج،نعیم شہزاد ٹی اے ایس آئی تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام رسول ولد محمد صادق ساکن مشین محلہ نمبر 3جہلم سے 10لیٹر دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

شفقات احمد اے ایس آئی چوکی دھریالہ جالپ نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد احسان ولد محمد رمضان ساکن حال مقیم اعظم پور تحصیل پنڈدادنخان سے 10لیٹردیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ خرم شہزاد اے ایس آئی تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران مسیح ولد یوسف مسیح ساکن نیو کرسچن کالونی جہلم سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ناجائز اسلحہ کا ملزم گرفتار مقدمہ درج ، تفتیش جاری عبد الرحمن ایس آئی تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی ولد محمد نذیر ساکن کریم پورہ تحصیل پنڈدادنخا ن ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روندز بر آمد کر کے مقدمہ دج کر لیا ۔