ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 18:19

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 6 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 19163 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 502 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 486 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں آج مزید 1 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 487 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 425 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1375 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1220 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 152 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 12006 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 9631 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2375 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :