لاہور،راہگیرخواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 18:24

لاہور،راہگیرخواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوٴن عبدالوہاب کی سربراہی میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں۔راہگیرخواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاوٴن نے خواتین سے پرس چھیننے والے ملزم اختر عرف اختری کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس مسلم ٹاوٴن نے خواتین اور طالبات سے پرس چھیننے والے ملزم مقیت کو گرفتار کیا۔گرفتارملزمان سے چھینے گئے لاکھوں روپے کے طلائی زیورت، پرس، موبائل فونز اور نقدی برآمد۔ملزمان موٹر سائیکلوں پر راہگیر خواتین اور کالجز و یونیوسٹیزکی طالبات سے پرس چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔گرفتارملزمان کا خواتین اور طالبات سے پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف۔انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے پرس سنیچر ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :