مزار قائد کے اندر آرڈیننس کی خلاف ورزی کی گئی،ہم امید کررہے تھے کہ کل وزیر اعلیٰ اس پر نوٹس لیتے،حلیم عادل شیخ

زرداری نواز شریف کو قومی چور قرار دیتے تھے،زرداری صاحب کہتے تھے کہ نواز شریف کو معاف کیا تو خدا بھی ہمیں معاف نہیں کریگا ،خرم شیر زمان

پیر 19 اکتوبر 2020 19:03

مزار قائد کے اندر آرڈیننس کی خلاف ورزی کی گئی،ہم امید کررہے تھے کہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفیکٹڈ، ریجیکٹڈ اور ڈیفیکٹڈ کل کراچی آئے ہوئے ہیں۔ کیپٹن صفدر اور دیگر لیگی رہنماوں کی جانب سے بے شرمی اور بے حیائی سے مزار قائد کا تقدس پامال کیا گیا۔

مزار قائد کے اندر آرڈیننس کی خلاف ورزی کی گئی،ہم امید کررہے تھے کہ کل وزیر اعلیٰ اس پر نوٹس لیتے، جبکہ پولیس پر کل پریشر تھا کہ ایف آئی آر نہ کاٹی جائے۔ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے نوٹ کو عزت دیتے ہیں۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی،راجہ اظہر، پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل، ارسلان فیصل مرزا سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے صحافی پر جلسے میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ صحافی سچائی دکھانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں جسکی ان کو سزا دی گئی۔جو الفاظ افواج پاکستان کے لیے جلسوں میں ادا کیے جاتے ہیں ان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ کل رات 10 گھنٹے احتجاج کے بعد کیپٹن صفدرکے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔

سندھ پولیس نے کل اپنی ڈیوٹی کا حق ادا کیا ۔کل مزار قائد پر جو کچھ ہوا وہ سب کے لیے ایک سبق ہے۔سیاستدانوں کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے۔60 سے 70 کڑور کل کے جلسے پر خرچ کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کرونا کا روتے ہیں،حیرت ہے کل جلسے میں سندھ کی کوئی بات نہیں کی گئی۔بلاول نے اسٹیج پر نہیں بتایا کہ سندھ میں پینے کا پانی نہیں ہے،سندھ کے اسپتالوں میں علاج نہیں ہورہا۔

پی پی پی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے کل کڑوروں روپے جلسے میں عوام کو لانے کے لیے خرچ کیے۔ نانی اماں نے کل بلاول سے نہیں پوچھا کہ کراچی بارشوں میں کیوں ڈوب جاتا ہے۔زرداری نواز شریف کو قومی چور قرار دیتے تھے،زرداری صاحب کہتے تھے کہ نواز شریف کو معاف کیا تو خدا بھی ہمیں معاف نہیں کریگا ۔پی ڈی ایم کے جلسوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان کا عوام سے کوئی سروکار نہیں۔جب ان پر کیسز چلتے ہیں تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو احساس ہوا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت آج معیشت مستحکم ہورہی ہے، پاکستان ترقی کررہا ہے۔