سول ہسپتال کوئٹہ میں شوگر اور اینڈوکرانولوجی او پی ڈی کا افتتاح

شوگر کی او پی ڈی کا آغاز ہسپتال آنے والے مریضوں کے لیے خوش آئند ہے ،ڈاکٹرجاوید اختر

پیر 19 اکتوبر 2020 19:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے شوگر اور اینڈوکرانولوجی کی او پی ڈی کا افتتاح کیا،اس موقع پر شعبہ شوگر و اینڈوکرانولوجی کے سربراہ ڈاکٹر ظفر اللہ خان ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی ، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ میڈیسن ڈاکٹر کلیم اللہ ، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حنیف لونی ،آر ایم او OPD ڈاکٹر اقبال کاسی ، ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈاکٹر شیر زمان کاکڑ، و دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی شوگر اور اینڈوکرانولو جی کی او پی ڈی میں گلے کے غدود، موٹاپا ،بے اولادی ،بلڈ پریشر ،ہارمونل مسال اور ہڈیوں کے درد کے مریضوں کا علاج کیا جاے گا ایم ایس سول ھسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے کہا کہ شوگر کی او پی ڈی کے آغاز سے ہسپتال آنے والے مریضوں کے لیے خوش آئند ہے اور اس او پی ڈی کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی اس وقت بھی سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف وارڈز میں تعمیراتی اور مرمت کا شروع ہے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر نے پارلیمانی سیکرٹری براے صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کا شکریہ ادا کیاکہ ان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سول ھسپتا ل کوٹہ کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں