افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی:عثمان بزدار

ذات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا

پیر 19 اکتوبر 2020 20:07

افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی:عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی۔ ذات کو قومی مفادپر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اداروں کے خلاف تقریریں کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔اپوزیشن رہنمائوں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے حکومت کو کوئی فرق نہیںپڑتا اور وہ وقت دور نہیں جب اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پارہ پارہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔