5سال حکومت میں گزار کر پھر گوادر اور بلوچستان کی پسماندگی پر تقریرکرنا حیرانی کی بات ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں صرف پشتونخوامیپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی ہی نہیں۔ یہاں الحمداللہ تمام لوگ اپنے قبائل سیاسی اور جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، ٹویٹ

پیر 19 اکتوبر 2020 20:21

5سال حکومت میں گزار کر پھر گوادر اور بلوچستان کی پسماندگی پر تقریرکرنا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ بلوچستان میں صرف پشتونخوامیپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی ہی نہیں۔ یہاں الحمداللہ تمام لوگ اپنے قبائل سیاسی اور جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں5 سال حکومت میں گزار کر پھر گوادر اور بلوچستان کی پسماندگی پر تقریرکرنا حیرانی کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ہماری اتحادی حکومت بلوچستان میں 40 نشستوں کے ساتھ نمائندگی کر رہی ہے،پی کے میپ اور نیشنل پارٹی پانچ سال نون لیگ کے ساتھ اقتدار میں رہی۔ ہمیں بتائیں کہ سی پیک کے کون سے میگا پروجیکٹس، نیشنل ہائے اور موٹروے کے منصوبے بلوچستان لائے گئے۔ جام کمال خان نے کہاکہ نولنگ ڈیم، وندر ڈیم، برج عزیز ڈیم کوئٹہ، ویسٹرن سی پیک روٹ ژوب تا کوئٹہ، کراچی چمن شاہراہ، مکران کی سڑکیں اور الیکٹرک گرڈ کے منصوبوں پر 2013 سے 2018 تک کام کا آغاز کیوں نہیں کیا گیا۔