گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ گلستان جوہر کی سچل گوٹھ منتقلی سے طلبہ بلخصوص طالبات شدید پریشان ہیں ، محمد طارق حسن

پیر 19 اکتوبر 2020 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ گلستان جوہر کی سچل گوٹھ منتقلی سے طلبہ بلخصوص طالبات شدید پریشان ہیں اور سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی جماعتوں کے احتجاج کے باوجود ایسٹیوٹا انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگ رہی ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اسکی منتقلی کے احکامات کو واپس لیتے مگر ایسا نہیں ہوا جو باعث حیرت ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ایسٹیوٹا کے اعلی افسران کی ذاتی خواہش پر یہ سب کچھ ہورہا ہے۔اس سے پہلے طلبہ و طالبات کے والدین کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اس منتقلی سے کس قدر پریشان ہیں۔مگر اسکی شنوائی ابھی تک نہیں ہوئی۔ابھی یہ مسئلہ حل بھی نہیں نہیں ہوا کہ ضلع وسطی میں واحد (بوائز) پولی ٹیکنک سیفی کالج کو بھی ٹرانسفڑ کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی جس میں مزید ٹیکنیکل کالجز کی ضرورت ہے وہاں موجود کالج بھی ٹرانسفڑ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے موقع پر جب فنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے ایسٹیوٹا کے اقدامات تعلیم دشمنی کے مترادف ہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے فنی ماہرین کی ایک کھیپ تیار ہوگی جو سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں نہایت کارگر ثابت ہوگی لہذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ شہر بھر میں مزید ٹیکنیکل کالجز تعمیر کئے جائیں طارق حسن نے کہا کہ تعلیم دشمن اقدامات کا وزیر اعلی سندھ نوٹس لیں اور دونوں انسیٹیویٹ کو اسکی موجودہ جہگوں پر تعلیمی سیشن برقرار رکھنے کے احکامات دیں۔#