ملزم طلحہ ہارون امریکہ حوالگی معاملہ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی تین رکنی بنچ تشکیل دینے کیلئے استدعا منظور،معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2020 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ میں ٹائمز سکوائر کے مبینہ ملزم طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کا معاملہ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بینچ کی تعداد پر سوال اٹھاتے ہوئے معاملے پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے تین رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیاہے۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملہ کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ معاملے پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی حوالگی کا ریکارڈ طلب کیا تھا،گزشتہ سماعت پر عدالت نے امریکہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کے معاہدے کی تفصیل بھی طلب کی تھی۔عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی سماعت کے لئے تین رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیاہے۔۔۔۔توصیف