محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پیر 19 اکتوبر 2020 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی قلت کو دور کرنے کے لئے اساتذہ کی ریگولر بھرتی کی بجائے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کی تعداد ہزاروں میں ہے جنہیں بطور انٹرنی 6 ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا جبکہ ان اساتذہ کی تنخواہ ریگولر اساتذہ کی تنخواہ سے کہیں کم رکھی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں آئندہ گرمیوں کی چھٹیاں ہونے پر ان اساتذہ کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب بطور انٹرنی اساتذہ ایم اے پاس امیدواروں کو بھرتی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :