لاہور: شہر کے مختلف تھانوں کے 25 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 19 اکتوبر 2020 22:19

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے شہر کے مختلف تھانوں کے 25 اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور حکم دیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے، وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی وجہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے عدالتی حکم عدولی بتائی گئی ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ان پولیس اہلکاروں کو مختلف مقدمات میں متعدد بار طلبی نوٹس جاری کئے لیکن ان پولیس اہلکاروں نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :