لاہور ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر درخواستوں کی تعداد 15 ہو گئی

پیر 19 اکتوبر 2020 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) لاہور ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کو دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بتایا گیا ہے کہ اس وقت لاہور ہائی کورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر کردہ توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے، ان درخواستوں میں چیف سیکرٹری پنجاب پر عدالتی حکم عدولی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔