آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سکیورٹی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال، برطانوی جنرل کی خطے میں امن واستحکام قائم کرنے اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف، پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔برطانوی جنرل سرنکولس پیڑک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 اکتوبر 2020 19:59

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور دفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی جنرل نے خطے میں امن واستحکام قائم کرنے اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔برطانوی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیڑک نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور دفاعی تعلقات پرغور کیا گیا۔ پاک برطانیہ مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سرنکولس پیڑک نے خطے میں امن واستحکام قائم کرنے اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ برطانوی جنرل نے افغانستان میں فروغ امن کیلئے اقدامات کو بھی سراہا۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔