شہباز شریف کواربوں کے میگا پراجیکٹس مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کی سزاد ی جارہی ہے‘ شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) کے صدر کو دو بار حراست میں لیا جا چکا ہے لیکن ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیںہوئی‘ سابق پولیٹیکل سیکرٹری

پیر 19 اکتوبر 2020 23:24

شہباز شریف کواربوں کے میگا پراجیکٹس مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری ضیاء الدین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کواربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مقررہ وقت سے پہلے مکمل اور صوبے کی عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے ، نیب شہباز شریف کو دو بار حراست میں لے چکا ہے لیکن ان پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے ، شہباز شریف کے دس سالہ دور میں پنجاب میں ترقی کے ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ موجودہ دور میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی جاسکی ۔ ضیاء الدین بٹ نے کہا کہ شہباز شریف نے خود کو ایک بہترین ایڈ منسٹریٹو ثابت کیا اور بجلی کے بڑے منصوبے جو دنیا میں پانچ سے چھ سالوںمیں مکمل ہوتے ہیں شہباز شریف نے اپنی شبانہ روز سے انہیں تین سالوںمیں مکمل کرکے کئی سو میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی ۔

انہوں نے کہاکہ اگرآج شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتے تو نہ صرف اورنج لائن ٹرین چل چکی ہوتی بلکہ دوسرے بڑے شہروںمیںبھی اس طرز کے منصوبوںکا آغازہو چکاہوتا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف جلد سر خروہوںگے اورکرپشن کے الزامات لگانے والوںکومنہ کی کھانا پڑے گی۔