منشا پاشا نے جبران ناصر کیساتھ سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں

پیر 19 اکتوبر 2020 23:30

منشا پاشا نے جبران ناصر کیساتھ سالگرہ کی تصاویر شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی سالگرہ کی خوبصوت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں منشا پاشا کے منگیتر، سماجی کارکن جبران ناصر بھی نظر آ رہے ہیں۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں منفرد اور منتخب کام کرنیوالی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی، منشا پاشا کی جانب سے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

منشا پاشا کی تصاویر اور ویڈیو میں اٴْن کے منگیتر جبران ناصر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی سالگرہ کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ ’ یہ سالگرہ منانے کا وقت‘، اور ساتھ میں کیک کا یموجی بھی بنایا ہے۔منشا پاشا نے بتایا کہ ’اٴْنہیں یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی اٴْن کے دوستوں کی جانب سے دی گئی ہے جس سے متعلق وہ بالکل بھی نہیں جانتی تھیں‘۔منشا پاشا کو اٴْن کی پوسٹس پر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دی گئیں۔