ٹنڈوباگواوردیگرتھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے ایک روپوش سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:34

ٹنڈوباگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) ٹنڈوباگواوردیگرتھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے ایک روپوش سمیت 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ 20 لیٹرز کچی شراب اور 3465 سفینہ گٹکے برآمد۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر محمد نواز سرائی بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ 2 گٹکہ فروش ملزمان جعفر لغاری اور محمد خان لغاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 2100 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد کر کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر اصغر علی سٹھیو بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم سکندر علی خاصخیلی کو 10 لیٹرز کچی شراب سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ منشیات فروش ملزم محمد حسن ملاح کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے 10 لیٹرز کچی شراب برآمد۔ مقدمہ درج کرلیاگیاایس ایچ او تھانہ کڈھن سب انسپکٹر نصراللہ ھالیپوٹو بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کے گٹکہ فروش ملزم علی گوہر چانڈیو کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 1050 مضر صحت انڈین سفینہ گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام قادر شورو بمع اسٹاف نے دورانِ گشت کاروائی کر کہ گٹکہ فروش ملزم عبدالکریم عرف بوبی کمبوہ کو 315 گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ بدین کی حدود میں کاروائی کر کہ روپوش ملزم بنام قربان علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم تھانہ بدین کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :