Live Updates

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا پشین کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ ،غیر حاضری اور اسکول دیر سے آنے پر 3 اساتذہ کو معطل کر دیا

پیر 19 اکتوبر 2020 23:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا پیر کے روز پشین کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ ،غیر حاضری اور اسکول دیر سے آنے پر 3 اساتذہ کو معطل کر دیا۔گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سیکرٹری کالجز ہاشم خان غلزئی، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن شیر خان بازئی کے ہمراہ پشین پہنچے جہاں پر انہوں نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور غیر حاضری و دیر سے آنے پر 3 اساتذہ کو معطل کر دیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ بھی موجود تھے۔

سردار یار محمد رند نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے کروڑوں عوام نے ووٹ دیا ہے جب آصف زرادری اور میاں نواز شریف اپنی آئینی مدت پوری کرسکتی ہیں تو عمران خان کو بھی پوری کرنے دیجائے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف عمران خان نے تین سال تک احتجاج کرتے رہے انہوں نے صرف چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا حکومت نہ مانی جب عدالتوں نے چار حلقے کھلوائے تو نتیجہ سب کے سامنے آیا پاکستان تحریک انصاف کو پاکستانی عوام کی سپورٹ حاصل ہے ہمیں کسی کیساتھ گٹھ جوڑ کی ضرورت نہیں بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف،جمہوری وطن پارٹی اور دیگر جماعتیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے الحمد اللہ جس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ہماری مرکزی حکومت اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری آئی نہیں آنے والی ہے کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے نہ صرف تعلیمی ادارے بلکہ ہمارے تمام دفاتر بھی کورونا کی وجہ سے بند تھے ایک ماہ ہوگیا ہے دفاتر کھلے ہوئے ہمیں تھوڑا وقت دیا جائے محکمہ تعلیم میں اصلاحات لاکر مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور صوبے میں تعلیم کی بہتری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں سردار یار محمد رند نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پشین کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہیڈمسٹریس سفینہ اچکزئی نے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کو سکول کو درپیش مشکلات سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے کہا کہ گرلز سکول کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں بہترین نظام تعلیم فراہم کریں گے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی بچیوں کا مستقبل دا پر نہیں لگنے دیں گے ڈسٹرکٹ کے طلبا و طالبات دن رات محنت کرکے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات