اپوزیشن کے جمہوری اتحاد پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے،مولانا عبدالواسع

25 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گی ملکی معیشت تباہ ہر جگہ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے لیکن حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں جمعیت علماء اسلام کے کارکن پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے،امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان

پیر 19 اکتوبر 2020 23:53

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جمہوری اتحاد پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گی ملکی معیشت تباہ ہر جگہ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے لیکن حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں جمعیت علماء اسلام کے کارکن پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں تربیتی کنونشن اور قلعہ سیف اللہ میں مختلف اجتماعات و نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تربیتی کنونشن سے دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کراچی اور گوجرانوالہ کے کامیاب جلسوں سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور اس دوران انہوں نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں حکمرانوں کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے سے عوام واقف ہو چکی ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج ہر طرف افراتفری ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل حکمرانوں سے عوام سے بڑے بڑے وعدے کئے تھے لیکن آج حکمران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی لیکن ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ آپ گھبرائیں نہیں انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ عا م حکمرانوں کی نیندیں حرام کردے گی انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ملک کو اس ابتر صورتحال سے نکالنے کا واحد راستہ پاکستان جمہوری تحریک ہی ہے کراچی اور گوجرانوالہ کے بعد کوئٹہ میں ایک کامیاب جلسہ عام منعقد ہوگا اس سلسلہ میں جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنی تیاریاں جاری رکھیں پی ڈی ایم سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلا کر عوام کو ان کے ووٹوں سے منتخب حکومت دے گی ۔