چھ روز سے مطالبات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں ، لیڈی ہیلتھ ورکرز

ہم نے ساری سختیاں اور ریاستی جبر برداشت کیا، ہمارے دس مطالبات تھے مگر کسی نے سنجیدگی نہیں دکھائی ;ہم نے نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے،ہماری بات سننے کی بجائے ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا ،یہ کیسی ریاست مدینہ ہے،صدر رخسانہ انور کی میڈیا سے گفتگو

پیر 19 اکتوبر 2020 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) اسلام آباد کے ڈی چوک میں مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کہا ہے کہ چھٹا روز ہے مطالبات کیلئے اسلام آباد میں موجود ہیں ،ہم نے ساری سختیاں اور ریاستی جبر برداشت کیا، ہمارے دس مطالبات تھے مگر کسی نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور نے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں کہا گیا یہ صوبائی معاملہ ہے۔

فیصل سلطان بھی آئے مگر کچھ بھی نہیں ہوا۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی ہمارے ساتھ رابطے میں رہی۔ہم پر الزام لگایا گیا کہ بحالی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں ۔کبھی الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم سیاسی ایجنڈے پر یہاں آئے ہیں، رخسانہ انور نے کہا ہم نے نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔ہماری بات سننے کی بجائے ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا ہے۔یہ کیسی ریاست مدینہ ہے۔