سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں 2020 کے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کےاعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 12:24

سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں 2020 کے فیڈرل بورڈ اسلام ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ میں 2020 کے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے میٹرک کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلباء طالبات کےاعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ تھے۔

(جاری ہے)



سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی شیخ عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ان بچوں نے نہ صرف سکول کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کا بھی نام روشن کیا ہے یہ بچے جہاں بھی جائے گے پاکستان کی نمائندگی کرے گے اور پاکستان کے مستقبل کو روشن کرے گے۔ سکول کے پرنسپل ایئر کموڈور نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم اس سے بھی بہتر تعلیمی نتائج کے لییے کوشاں ہیں انھوں نے والدین اور اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک محنت کے بغیر اس شاندار کامیابی کا حصول ممکن ہی نہیں تھا۔ اخر میں طلباء طالبات میں شیلڈز اور ٹرائی بھی تقسیم کی گئی۔ جبکہ سکول کی جانب سے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ کو بھی شیلڈز پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :