روٹ سٹاک گیلی، نمدار، بھاری زمین میں کامیاب نہیں، ریتلی زمینوں میں انتہائی کامیاب اور پودے کی خوب بڑھوتری کا ضامن ہے،ماہرین زراعت

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2020ء) : بیج سے تیار کر دہ ترشاوہ پودے صحیح النسل نہیں ہوتے تاہم نباتاتی طریقوں سے افزائش نسل کرکے شاندار نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ نباتاتی طریقے سے تیار کئے گئے ترشاوہ پھلوں کے پودے جلد بار آور ہوتے ہیں جن کی پیوندی کی صورت میں پودا 2حصوں پر مشتمل ہوتاہے جس کے ایک حصہ جس کا براہ راست تعلق زمین سے ہو اور اپنی جڑوں کے نظام سے پودے کو زمین سے پانی اور دیگر غذائی عناصر مہیا کرے اسے روٹ سٹاک اور دوسرے حصے کو جو کہ روٹ سٹاک پر پیوند کیاجائے اسے سائن کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ترشاوہ پھلوں کیلئے جٹی کھٹی کاروٹ سٹاک استعمال ہو رہاہے اور اس پر پیوندکئے ہوئے پودے کافی حد تک خشک سالی اور بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ روٹ سٹاک گیلی، نمدار، بھاری زمین میں کامیاب نہیں مگر ریتلی زمینوں میں انتہائی کامیاب ہے جس پر پودا خوب بڑھوتری پاتاہے۔

متعلقہ عنوان :