صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کے اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تحفہ ہیں‘وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز،رجسٹرار،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام،ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ودیگرافسران نے شرکت کی۔

رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے اجلاس میں ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی تعمیر کی پیش رفت بھی دریافت کی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران بیسویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ اداروں میں ایڈہاک پرملازمین کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ری ویمپنگ کیلئے فنڈزکی منظوری کے علاوہ سینڈیکیٹ اجلاس میں اسسٹنٹ پروفیسرآف وریولوجی کی سیٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ہوسٹل کی پیش رفت کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کا کام تیزی سے جاری ہے۔پنجاب کے تمام مدراینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر پیش رفت جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تحفہ ہیں۔