تاجرحضرات کروناوائرس سے بچائوکے لیے ایس اوپیزپرعمل کریں‘اسسٹنٹ کمشنر

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان نے کہاہے کہ تاجرحضرات کروناوائرس سے بچائوکے لیے ایس اوپیزپرعمل کریںایس اوپیزپر عملدرآمدنہ کرنے والوںکے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی۔قصائی حضرات اپنی دکانوںکے ساتھ ساتھ اپنی بھی صفائی ستھرائی کاخیال رکھیں دکانداریادکاندکے اندرصفائی کاانتظام نہ رکھنے والوںکے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ کوٹلی سٹی کے دوران گوشت مارکیٹ سمیت دیگرمارکیٹوںکے معائنے،ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے کے عمل کاجائزہ لینے کے بعدگفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایس ایچ اوتھانہ سٹی کوٹلی سردارسہیل یوسف،تحصیل ٹریفک انچارج روزینہ طیب ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرراجہ طارق محمودخان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی تاجر،دکاندارکواگرکروناوائرس سے بچائوبارے جاری کی گئی ہدایات پرعملدرآمدکرتے نہ پایاتواس کے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی دکاندارحضرات خودبھی ایس اوپیزپرعملدرآمدکریںاورکسٹمرزکوبھی ایس اوپیزکے مطابق ماسک پہن کرآنے کی تلقین کریںنوماسک نوسروس کویقینی بنائیںسینٹائزرکااستعمال کریںتاکہ وہ خوداوردوسرے بھی کروناجیسی موذی مرض سے بچ سکیں۔

انہوںنے کہاکہ ڈرائیورحضرات اپنی گاڑیاںپارکنگ والی جگہوںپرپارک کریںتاکہ پیدل چلنے والوںکومشکلات پیش نہ آئیںاورٹریفک کی روانی بھی برقراررہے ۔

متعلقہ عنوان :