دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کا قربان پیش کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں‘آصف مصطفائی

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے پی آر او آصف مصطفائی نے کوسٹل ہائی وے اور شمالی وزیرستان کے قریب بارودی سرنگ میں دھماکے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان اور ایف سی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کا قربان پیش کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں، لائن آف کنٹرول ہو یاوانا یا وزیر ستان افواج پاکستان کے جوانوں نے لازوال قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر انتہائی سخت موسمی حالات میں دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والے افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آصف مصطفائی نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، افواج پاکستان کے تمام شہدائکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔