Live Updates

بنارسی ٹھگوں کا مقصد پاکستان کو پیچھے دھکیلنا ہے‘خولہ خان

پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے

منگل 20 اکتوبر 2020 14:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) چئیرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ وڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ خولہ خان نے کہا ہے کہ بنارسی ٹھگوں کا مقصد پاکستان کو پیچھے دھکیلنا ہے پی ڈی ایم جلسوں میں پاک فوج پر حملے کر افسوسناک ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا عوام چور، ڈاکو اور لٹیروں کو اچھی طرح جان چکی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خولہ خان نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جس طرح پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی، انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے پاکستان کی عوام تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ہے ملک پاکستان کے اندر اب کرپٹ سیاسی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو معاشی، دفاعی، اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ انسان کی قیمت کا اندازہ اس کی احساس ذمہ داری سے لگایا جاتا ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے قومی خزانے کو لوٹا گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی آمدہ الیکشن آزادکشمیر کے اندر بھی تحریک انصاف کی ان شاء اللہ حکومت بنے گی عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات