جنجوعہ ویلفئر اسوسی ایشن کی جانب سے میاں عمر فاروق کی زیر نگرانی اور مولانا عابد مجید کی زیر نگرانی میں قائم بھروانہ کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی فری میڈیکل کیمپ کےمہمان خصوصی ڈاکٹر محمد سلیمان چوہدری اور پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 14:07

جنجوعہ ویلفئر اسوسی ایشن کی جانب سے میاں عمر فاروق کی زیر نگرانی اور ..
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی فری میڈیکل کیمپ کےمہمان خصوصی ڈاکٹر محمد سلیمان چوہدری اور پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے صدر حافظ عرفان کھٹانہ تھے

فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے چیئر مین جنجوعہ ویلفئر اسوسی ایشن میاں حبیب اللہ جنجوعہ نے کہا مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لیے مہنگی ادویات خریدنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے پسماندہ علاقوں کی عوام کے لیے جہاں علاج معالجے کی سہولتوں کا فقدان ہے ایسے میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنا لائق تحسین ہے

حافظ عرفان کھٹانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے جنجوعہ ویلفئر اسوسی ایشن کے منتظمین کا کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پسماندہ علاقوں کی عوام جن کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اس علاقے کی عوام میں صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں

ڈاکٹر محمد سلیمان چوہدری نے کہا عوام میں ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریاں صرف صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں فری میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر حافظ محمد صہیب فاروق نے فری کیمپ میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی عوام کے لیے آئندہ بھی فری میڈیکل کیمپ لگانے کا عزم کیا چیئر مین جنجوعہ ویلفئر اسوسی ایشن میاں حبیب اللہ جنجوعہ نے آرگنائزر حافظ محمد صہیب جنجوعہ اور ڈاکٹر محمد سلیمان چوہدری کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔