پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرز کو ایک ارب کی ادائیگیاں نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 20 اکتوبر 2020 15:07

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرز کو ایک ارب کی ادائیگیاں نہ کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرز کو ایک ارب کی ادائیگیاں نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن بورڈ کے 2 ہفتے قبل کے فیصلے کے باوجود ساڑھے 7 ہزار پارٹنرسکولوں کو ایک ارب کے فنڈز نہیں ملے سکے۔

بورڈ نے سکولوں میں زیر تعلیم تصدیق شدہ 23 لاکھ بچوں کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی تھی مگر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ سکولوں کو 50 فیصد فنڈز دئیے جارہے ہیں۔ فنڈز کی کمی کا شکار سکولوں کی انتظامیہ کاکہنا ہے مارچ سے سکولوں کے 50 فیصد فنڈز روکے گئے ہیں ۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لیں اورپیف کے پاٹنر کو فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔