حماس اور فتح کا مصالحتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

حماس تحریک فتح کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت کا عمل جاری رکھے گی،اعلیٰ قیادت میں اتفاق

منگل 20 اکتوبر 2020 16:05

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور تحریک فتح کی مرکزی قیادت نے قومی مصالحتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروی اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رہ نما جبریل الرجوب نے الگ الگ بیانات میں کہا کہ دونوںجماعتیں کسی اندرونی یا بیرونی دبائو میں آئے بغیر مصالحتی عمل کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گی۔

حماس رہ نما صالح العاروری نے کہا کہ حماس تحریک فتح کے ساتھ تعمیری اور مثبت بات چیت کا عمل جاری رکھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قومی مصالحتی عمل تمام فلسطینیوںکی مشترکہ کوشش اور ذمہ داری ہے۔ فلسطینی قوم صرف باہمی اتحاد ہی کے ذریعے چیلنجز اور سازشوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

داریں اثنا تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن جبریل الرجوب نے حماس اور دوسری تمام فلسطینی قوتوں کے ساتھ مصالحتی عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک فتح قومی شراکت کو ایک تزویراتی آپشن سمجتھی ہے۔ فلسطینی قوتوں کی صفوں میںاتحاد کے لیے جاری کوششوں میں پسپائی اختیار نہیں کی جائے گی۔جبریل الرجوب کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک فتح حماس کے بھائیوں کے ساتھ تیرہ سالہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ ترکی کے شہراستنبول میں ہونے والی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :